بابراعظم نے بھارت کیخلاف میچ میں بڑااعزاز اپنےنام کرلیا

بابراعظم نے بھارت کیخلاف میچ میں بڑااعزازنام کرلیا۔بابر اعظم آؤٹ ہونے سے پہلے ایک روزہ میچز میں ہزار رنز مکمل کرگئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے اوپننگ بلے باز بابر اعظم چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے خلاف میچ میں 23 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے تھے۔ون ڈے فارمیٹ میں ایک ہزار یا اس سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز اب تک پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم میں سعید انور اور جاوید میانداد کو حاصل تھا تاہم آج دبئی میں پاک بھارت میچ کے دوران اپنی 24ویں اننگز کھیلتے ہوئے یہ اعزاز بابر اعظم نے بھی اپنے نام کیا۔
بابر اعظم کوپہلے نیوزی لینڈ کیخلاف چیمپیئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں سست اسٹرائیک ریٹ کی وجہ سے اس وقت شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا جب انہوں نے 90 بالز میں 64 رنز بنائے۔
یاد رے کہ دبئی میں بھارت کیخلاف میچ میں بابر اعظم 23 رنز بناکر ہارڈیک کی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔