بینکاک،شاہراہ اچانک دھنسنے سے 160 فٹ گہرا گڑھا بن گیا

تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک کی مصروف شاہراہ پر اچانک 160 فٹ گہرا اور 98 فٹ چوڑا گڑھا بن گیا، جس نے تین گاڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
مذکورہ واقعہ 24 ستمبر کی بدھ کی صبح سام سین روڈ پر پیش آیا، جس سے ٹریفک بری طرح متاثر ہوئی اور قریبی علاقے خالی کرالئے گئے۔
رائل تھائی پولیس کے مطابق یہ گڑھا صبح تقریباً 7 بجے ایک سکول کے سامنے بنا، جو ایک ہسپتال اور پولیس اسٹیشن کے نہایت قریب ہے۔
پولیس کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ’’واجیرا ہسپتال، سام سین روڈ، دوسیت ڈسٹرکٹ، بینکاک کے قریب زمین 30 بائے 30 میٹر کے رقبے پر بیٹھ گئی، جس کی گہرائی 50 میٹر تک جاپہنچی۔ اس کے بعد دو بجلی کے کھمبے اور پولیس سٹیشن کی کار بھی گڑھے میں جاگری۔
