بنگلہ دیش  کرکٹر نجم الحسن شانتو  ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے مستعفی

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کپتان نجم الحسن شانتو نے سری لنکا کے خلاف حالیہ سیریز میں شکست کے بعد ٹیسٹ فارمیٹ کی قیادت سے دستبرداری کا اعلان کر دیا ہے۔

کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق کولمبو میں سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے شانتو نے کہاایک ٹیم کے لیے تین فارمیٹس میں الگ الگ کپتانوں کے ساتھ چلنا مشکل ہوتا ہے، اس لیے میں ٹیسٹ کپتانی چھوڑ رہا ہوں۔ یہ فیصلہ ذاتی نہیں بلکہ ٹیم کے وسیع تر مفاد میں کیا ہے، جس سے بورڈ کو بھی مطلع کر دیا گیا ہے۔”

دوسری جانب بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے چیئرمین کرکٹ آپریشنز ناظم الحسن فہیم نے شانتو کے اعلان پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہاہم اس معاملے پر کچھ عرصے سے بات کر رہے تھے، لیکن مجھے اندازہ نہیں تھا کہ وہ آج ہی کپتانی سے دستبرداری کا اعلان کر دیں گے۔

Back to top button