سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑااضافہ

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار روپے کا اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اضافے کے بعد ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 21 ہزار روپے ہے۔ملک میں 10گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 572 روپے اضافے سے 2 لاکھ 75 ہزار 205 روپے ہے۔
عالمی بازار میں سونے کی قیمت 30 ڈالر اضافے سے 3 ہزار 40 ڈالر فی اونس ہے۔
دوسری جانب ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے باعث انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق بدھ کے روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 5 پیسے مہنگا ہو کر 280 روپے 78 پیسے پر بند ہوا۔ گزشتہ روز ڈالر 280 روپے 73 پیسے پر بند ہوا تھا۔
ادھر اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں 19 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی نئی قیمت 282 روپے 15 پیسے ہو گئی ہے۔ ایک دن قبل ڈالر اوپن مارکیٹ میں 281 روپے 96 پیسے پر بند ہوا تھا۔
