سیلاب سے بڑےپیمانے پرتباہی،زرعی ایمرجنسی نافذکی جائے،بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے ملک بھر میں سیلاب سے بڑےپیمانے پرتباہی کے بعدزرعی ایمرجنسی نافذکرنےکامطالبہ ایک بارپھردہرادیا۔

سکھر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سیلاب سے گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا اور پنجاب سمیت ملک بھر میں بہت نقصان ہوا ہے، پنجاب میں ریلیف کیمپوں میں لوگ موجود ہیں اور آبی ریلے آگے بڑھ رہے ہیں۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت سندھ سیلاب سے نمٹنے کی مکمل تیاری کر چکی ہے، وفاقی حکومت سیلاب زدگان کی بینظر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے فوری مالی مدد کرے اور ملک بھر میں زرعی ایمرجنسی نافذ کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے گڈو اور سکھر بیراج کے حوالے سے بریفنگ لی ہے، حکومت سندھ کی سیلاب سے نمٹنے کی مکمل تیاری ہے، کچے کے علاقے سے لوگوں کے انخلا کی رفتار سست ہے، انہیں انتظامیہ سے تعاون کرنا چاہیے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہماری سیلاب سے نمٹنے کی مکمل تیاری ہے اور ہم اس کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔

بلاول بھٹونے کہا کہ وفاقی حکومت کو سیلاب زدہ اضلاع میں بےنظیر انکم سپورٹ کے ذریعے مالی امداد فراہم کرنی چاہیے تھی مگر ایسا اب تک نہیں کیا گیا، میری پھر درخواست ہے کہ پنجاب کے سیلاب زدہ لوگوں کو فوری طور پر بے نظیر انکم سپورٹ کے ذریعے مالی امداد کی فراہمی کاسلسلہ شروع کیا جائے۔

 

انہوں نے کہا کہ سیلاب سندھ میں آنے اور اس سے ہونے والے نقصان کو دیکھتے ہوئے ہم سندھ کے سیلاب زدگان کے لیے بھی بےنظیر انکم سپورٹ کے ذریعے مالی امداد کی فراہمی کی درخواست کریں گے۔

 

Back to top button