بلاول کی تقریرکشمیرکےحالات خراب کرسکتی ہے،راناثنااللہ

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور  رانا ثنا اللہ نےکہا ہےکہ بلاول  بھٹو  زرداری کی تقاریر  آزادکشمیرکےالیکشن میں حالات  خراب کرسکتی ہیں۔

رانا ثنا اللہ نےنجی وی کوانٹرویو میں بلاول بھٹو زرداری کے بیان کو نامناسب قرار دیا۔

وزیراعظم کے مشیررانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف کے بارے میں بلاول کا رویہ اچھا نہیں تھا، ان کو ووٹ کے لیے نفرت کی نہیں  بلکہ قومی لیڈر بن کر بات کرنی چاہیے، مسلم لیگ ن میں کسی کو لات مار کر نکالنےکی روایت نہ تھی اور نہ ہے۔

راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ  جوائنٹ ایکشن کمیٹی کو آزادکشمیر کے وزیر اعظم فیصل راٹھور نےکالعدم قرار دیا، وفاقی حکومت نے اس فیصلےکی حمایت کی، وفاقی حکومت اس فیصلے کی پشت پر کھڑی ہے اور  بلاول بھٹو زرداری اشاروں اور باتوں باتوں میں اس فیصلےکی مخالفت کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ دو روز قبل بلاول بھٹو زرداری نے وزیر دفاع خواجہ آصف کو  وفاقی کابینہ سے نکالنےکا مطالبہ کیا تھا اورکہا تھا کشمیر کے معاملے پر وزیر دفاع کا بیان وفاقی حکومت کی پالیسی ہے یا نہیں؟ وزیراعظم شہباز شریف کو اس پر وضاحت دینی چاہیے ۔

Back to top button