31 ہزار سے زائد سکائی ڈائیوز، نیا عالمی ریکارڈ قائم

دنیا بھر کے 43 ممالک میں ایک ہی دن کے دوران مجموعی طور پر 31075 سکائی ڈائیوز مکمل کر کے ایک دن میں سب سے زیادہ ریکارڈ شدہ سکائی ڈائیوز کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا گیا۔

ورلڈ سکائی ڈائیونگ ڈے کے موقع پر منعقد ہونے والے اس عالمی ایونٹ کو امریکی پیراشوٹ ایسوسی ایشن، آسٹریلین پیراشوٹ فیڈریشن، برٹش اسکائی ڈائیونگ اور کینیڈین اسپورٹ پیراشوٹنگ ایسوسی ایشن نے مشترکہ طور پر منظم کیا۔

اس ایونٹ نے 2024 میں قائم ہونے والا 30351 اسکائی ڈائیوز کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔

منتظمین کے مطابق اس مہم میں ہر سطح کے سکائی ڈائیورز نے حصہ لیا، جن میں پہلی مرتبہ ٹینڈم جمپ کرنے والے افراد بھی شامل تھے۔

امریکی پیراشوٹ ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر البرٹ برکٹولڈ نے کہا کہ ریکارڈ ٹوٹنے کے لیے ہی بنتے ہیں اور ہمیں خوشی ہے کہ دنیا بھر سے ہزاروں افراد نے اس کھیل کا جشن منانے کے لیے حصہ لیا۔

Back to top button