ارجن کپور کو ملائکہ اروڑا کی عمر سے مسئلہ کیوں نہیں

معروف بالی ووڈ سٹار ارجن کپور نے اپنی گرل فرینڈ ملائیکہ اروڑا کی زیادہ عمر کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا رشتہ دلوں کا رشتہ ہے جسے بڑا یا چھوٹا ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ بی بی سی ہندی کو انٹرویو کے دوران ارجن کپور نے سوشل میڈیا ٹرولنگ، اداکارہ ملائکہ اروڑہ کے ساتھ تعلقات اور فلمی دنیا میں اب تک کے سفر پر کھل کر بات کی۔ یاد رہے کہ ملائکہ اروڑہ اور ارجن کپور اپنے رشتے کی وجہ سے اکثر سرخیوں میں رہتے ہیں۔ ملائکہ پہلے سلمان خان کے بھائی اور اداکار ارباز خان کی اہلیہ تھیں۔ دونوں کے درمیان عمر کے فرق کے بارے میں اکثر تبصرے کیے جاتے ہیں۔ اس پر ارجن کپور کا کہنا ہے کہ ’اگر میرے اور ملائکہ کے درمیان عمر کا فرق ہے تو ہمیں اس سے کوئی مسئلہ نہیں۔ ہمارے اردگرد کے لوگوں کو کوئی مسئلہ نہیں تو میرے لیے یہی کافی ہے۔ جو لوگ باہر کے ہیں اور اگر وہ کچھ الگ سوچتے ہیں تو ہم ان کا کچھ نہیں کر سکتے۔ ذہنیت کو بدلنا اتنا آسان نہیں۔ ہم پیار کرتے ہیں اور اگر ہم کوئی مثال قائم کرتے ہیں تو میں اس سے خوش ہوں۔‘
ارجن کپور کا کہنا ہے کہ ہر ایک کا اپنا نقطہ نظر ہوتا ہے لیکن اسے دوسروں پر مسلط نہیں کرنا چاہیے۔ ارجن کا کہنا ہے کہ اداکار کی زندگی میں ایک وقت ایسا آتا ہے جب اسے ناظرین سے فیڈ بیک کی ضرورت ہوتی ہے۔ آج ناظرین مجھے فیڈ بیک دے رہے ہیں، یہ میرے لیے بہت اہم تھا، ہم ناظرین کے لیے کام کرتے ہیں، اس فلم میں کام کرنے کی وجہ بڑے پیمانے پر ملک کے ناظرین کے ساتھ دوبارہ جڑنا تھا۔ بالی ووڈ سٹار کے مطابق اگر کوئی انڈسٹری میں کامیاب ہوتا ہے تو اسے ایک طرح کی فلموں کی پیشکش کی جاتی ہے، اس کے پاس اپنی پسند کی فلموں کو منتخب کرنے کا موقع ہوتا ہے لیکن جب کسی کو ناکامی دیکھنا پڑتی ہے تو پھر آپشن کم ہو جاتے ہیں۔ ارجن کپور نے کہا کہ لوگوں کا رویہ میرے لیے اتنا نہیں بدلا، میں عادی ہوں، میں نے کامیابی اور ناکامی کو بہت قریب سے دیکھا ہے، میں سمجھتا ہوں کہ میرے آس پاس کون لوگ سچے اور کون جھوٹے ہیں، میں اپنی زندگی میں زیادہ لوگوں کو آنے نہیں دیتا، ہاں میں یہ ضرور کہہ سکتا ہوں کہ جب فلمیں نہیں چلتی ہیں تو سوشل میڈیا پر اس کا بہت چرچا ہوتا ہے۔
خلیل الرحمن قمر کا ماہرہ خان کو معاف کرنے کا اعلان
ارجن کپور نے بتایا کہ’فلم فیملی‘ یا ’گلیمر ورلڈ‘ سے آنے کی وجہ سے بعض اوقات ان کے جذبات کی اتنی قدر نہیں ہوتی جتنی ہونی چاہئے، بھارتی سٹار نے اعتراف کیا کہ کبھی کبھی ایسا محسوس ہوا کہ ان کے سر نیم کی وجہ سے انھیں مختلف طریقے سے لیا جاتا ہے۔ ارجن کہتے ہیں کہ دنیا ایسی ہی ہے۔ بھارتی اداکار کے مطابق میں سمجھ سکتا ہوں کہ کچھ لوگوں نے اس پیشے میں آنے کے لیے زیادہ جدوجہد کی لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ میں نے نہیں کی یا میں نے کچھ برداشت نہیں کیا، ہم موازنہ نہیں کر سکتے۔ میں جان بوجھ کر لوگوں کو جذباتی بنا کر اپنی طرف راغب نہیں کرنا چاہتا، لوگ میری جذباتی زندگی کو نہیں سمجھتے، یہ ٹھیک ہے لیکن سر نیم کی وجہ سے مجھ سے نفرت کرنا عجیب ہے۔ ارجن نے والد کیساتھ رشتے کے متعلق بتایا کہ کئی اتار چڑھاؤ آئے لیکن ایسا نہیں کہ محبت کبھی کم ہوئی ہو، ایسا نہیں کہ میں نے کبھی ان سے کم پیار کیا، جتنا ہو سکتا تھا اتنا ان کے ساتھ رہتا تھا، اس وقت میں پڑھائی کرتا تھا اور وہ کام کرتے تھے اس لیے روزانہ نہیں مل پاتا تھا، بچپن میں جب وہ دور رہنے لگے تو یہ مشکل وقت تھا۔ تھوڑی بات چیت کم ہوتی تھی۔ مجھے نہیں لگتا کہ ہمارے تعلقات میں کوئی رکاوٹ آئی یا ہمارے درمیان فاصلے کم ہوئے کیونکہ اب پیشہ تو ایک ہے، پھر بھی ساتھ نہیں رہتے لیکن بات چیت زیادہ ہوتی ہے۔
