اسرائیل کی غزہ کے مزید ہسپتالوں پربمباری کی دھمکی

مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ کے ال آہلی اسپتال پر میزائل حملے کے بعد اسرائیل کی مزید اسپتالوں پر بمباری کی دھمکی دی ہے اور اسپتال خالی کرنے کی حکم دیا ہے۔

عرب ٹی وی کو انٹرویو میں فلسطینی ہلال احمرکی ترجمان نیال فرسخ نے بتایاکہ اسرائیلی فوج مسلسل غزہ پٹی کے اسپتالوں کو خالی کرانے کی وارننگ دے رہی ہے اور اسرائیلی طیارے غزہ کے اسپتالوں کے بالکل قریب بمباری کررہے ہیں۔انہوں نے بتایاکہ بیشتر ہونے والی بمباری اسپتالوں سے 20 میٹر کے فاصلے پر کی گئی ہے۔

دوسری جانب عالمی ادارہ صحت نے اسرائیلی حکم پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا ہے اور ترجمان ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ غزہ کے تمام اسپتالوں کو خالی کرنا تقریباً ناممکن ہے۔

Back to top button