بریڈ کی4.5 کلو میٹر طویل قطار بنانے کاعالمی ریکارڈ

امریکی ریاست میکسیکو کی ایک جامعہ نے 14 ہزار 360 تازہ روایتی بریڈ کو ترتیب دے کر 4.5 کلو میٹر طویل قطار بنا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق میکسیکو کی ریاست باہا کیلیفورنیا میں قائم وزکایا میکسیکلی یونیورسٹی کے طلبا اور فکلٹی ممبران نے ایک روایتی بریڈ کو ترتیب دے کر 4.5 کلومیٹر کی لمبائی قطار بنائی۔

رپورٹس کے مطابق  اس موقع پر گینیز ورلڈ ریکارڈ کا ایک نمائندہ کوشش کی تصدیق کے لیے موجود تھا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ 9 ہزار 874 فٹ اور 2.15 انچ لمبی قطار کا تھا، جو میکسیکن شہر ٹِزِیمن میں 2020 میں بنایا گیا تھا۔

وزکایا میکسیکلی یونیورسٹی کے مطابق ریکارڈ کے لیے 440 افراد نے 90 گھنٹوں سے زیادہ وقت تک کام کیا۔

بریڈ کی4.5 کلو میٹر طویل قطار بنانے کاعالمی ریکارڈ

Back to top button