این آئی سی وی ڈی کراچی میں بچےکےدل سے گولی نکال دی گئی

این آئی سی وی ڈی کراچی میں بلوچستان کے 12 سالہ بچے کے دل میں پیوست گولی کامیابی سے نکال کر جان بچالی گئی۔

بلوچستان کے ضلع خضدار سے تعلق رکھنے والے 12 سالہ بچے کے دل میں پیوست گولی کراچی کے قومی ادارہ برائے امراضِ قلب کے ماہرین نے کامیاب سرجری کے ذریعے نکال لی۔

بچے کو خضدار شہر میں حادثاتی طور پر گولی لگنے کے بعد مقامی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم  تشویشناک حالت کے باعث اسے مزید علاج کے لیے کراچی لایا گیا۔

بالآخر بچے کو این آئی سی وی ڈی کراچی کی پیڈیاٹرک ایمرجنسی پہنچایا گیا جہاں ہنگامی ایکو کارڈیوگرافی سے دل میں گولی کی موجودگی کی تصدیق ہوئی۔

بچے کی تشویشناک حالت کے پیش نظر اسے چند ہی منٹوں میں آپریشن تھیٹر منتقل کردیا گیا۔ تقریباً دو گھنٹے جاری رہنے والی پیچیدہ سرجری پروفیسر سہیل خان بنگش کی سربراہی میں کی گئی۔

Back to top button