بشریٰ انصاری کی خوبصورتی کا راز سامنے آ گیا

موبائل فون کے جدید فیچرز جہاں افراد کو تفریح کے بھرپور مواقع فراہم کرتے ہیں وہیں جاذب نظر آنے کیلئے مختلف فیچرز ان کی توجہ اپنی طرف مبذول کرائے رکھتے ہیں، حال ہی میں معروف اداکارہ بشریٰ انصاری بھی ایسے ہی بیوٹی فیچرز کا استعمال کرتے ہوئے اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر رہی ہیں۔

ہر فن مولا فنکار بشریٰ انصاری نے بیوٹی فلٹرز کے مزے لیتے ہوئے اپنی نئی تصویر شیئر کر دی، بشریٰ انصاری سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور ساتھ ہی اپنی فیملی سے متعلق بھی پوسٹس کرتی رہتی ہیں۔

حال ہی میں اپنے مزاحیہ انداز کے لئے پہچانی جانے والی اداکارہ بشریٰ انصاری نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اپنی تصویر پر بیوٹی فلٹرز کو پہلی بار آزمانے کا تجربہ کیا تو اسے اپلائی کر کے ایک تصویر مداحوں کے ساتھ بھی شیئر کر دی۔

اس تصویر کے کیپشن میں انہوں نے اپنے انداز میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہاہاہا.آج پتہ چلا کہ فلٹرز کتنے مزے کی چیز ہے، اوہوہو کتنا پیارا دھوکا، ہی ہی ہی بس ابھی آزمایا۔

اداکارہ کی اس تصویر کے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین نے انہیں خوب سراہا اور کہا کہ انہیں کسی فلٹر کی ضرورت نہیں جبکہ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ عمر چاہے کوئی بھی ہو دل جوان ہونا چاہئے اور خوشی ہے کہ اس عمر میں بھی آپ زندگی کو بھرپور انداز میں جی رہی ہیں۔

بنت ارمان نامی صارف نے لکھا کہ سو سویٹ آف یو میم، احمد محر نامی صارف نے اداکارہ سے محبت کا اظہار کیا، ثمینہ حسین نامی صارف نے کمنٹ کیا کہ آپ تو ویسے ہی بہت پیاری ہیں، آپ کو فلٹرز کی کوئی ضرورت نہیں۔

فیڈی پی کے نامی صارف نے کمنٹ کیا کہ ماشااللہ نائس اینڈ ڈیسنٹ لک، سدا سلامت رہیں، ردا ظاہرہ نامی صارف نے لکھا کہ آپ کو فلٹر کی کوئی ضرورت نہیں، آپ ایسی ہی پیاری ہماری جان ہیں، ماشااللہ اللہ پاک آپ کو صحت والی زندگی دے۔

رضی ہشمت نامی صارف نے لکھا کہ بشریٰ آپا آپ پہلے ہی بہت پیاری ہیں، ماشااللہ ، بشریٰ انصاری کی تصویر پر 2 ہزار سے زائد صارفین نے پسندیدگی کا اظہار کیا۔

پریانکا جسوال نامی صارف نے اداکارہ بشریٰ انصاری کی تصویر پر ڈھیروں دل کے ایموجی سینڈ کرتے ہوئے پسندیدگی کا اظہار کیا، اور دعائیں دیں۔

باکسر عامر خان دو سال کیلئے رنگ سے آؤٹ کیوں؟

Back to top button