موبائل فون کی درآمد میں 181 فیصد اضافہ

رواں مالی سال کے دوران پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں 181 فیصد اضافہ ہوگیا۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ جولائی تا مارچ پاکستانیوں نے 1.301ارب ڈالر کے فون منگوائے۔رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ میں گزشتہ سال کے اسی عرصہ کی نسبت 181 فیصد بنتا ہے۔ماہانہ بنیادوں پر مارچ میں موبائل کی درآمد میں 4.87فیصد کمی ہوئی۔
رپورٹ کےمطابق مارچ میں 153.051ملین ڈالر جبکہ فروری میں 160.90ملین ڈالر کے فون درآمد ہوئے۔
