پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی

مہنگائی کی ماری عوام کوحکومت نے خوشخبری سنادی،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی۔
وزیراعظم شہبازشریف نے عوام کو بھرپور ریلیف فراہمی کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دی ۔
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے 45 پیسے کی کمی، نئی قیمت 288 روپے 49 پیسے فی لیٹر،ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے 42 پیسے کی کمی،نئی قیمت 281 روپے 96 پیسے فی لیٹر مقررکردی گی گئی۔لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5روپے 63پیسے،مٹی کے تیل کی قیمت میں 8روپے 74پیسے کمی کی گئی۔
حکومت نے آئندہ 15روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا۔
