بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی نے ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا
36 سالہ بھارتی پیسر نے جذباتی پیغام کے ذریعے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا، 10 سالہ ٹیسٹ کیریئر میں 64 میچز کھیل کر 229 وکٹیں حاصل کیں۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار فاسٹ بولر محمد شامی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔
36 سالہ محمد شامی نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے جذباتی پیغام میں ٹیسٹ فارمیٹ کو خیرباد کہنے کا اعلان کیا۔
محمد شامی نے 2013ء میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کولکتہ ٹیسٹ سے اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا تھا، جبکہ انہوں نے اپنا آخری ٹیسٹ میچ جون 2023ء میں آسٹریلیا کے خلاف اوول کے میدان میں کھیلا تھا۔
بھارتی فاسٹ بولر نے اپنے 10 سالہ ٹیسٹ کیریئر کے دوران قومی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے 64 میچز کھیلے اور مجموعی طور پر 229 وکٹیں حاصل کیں۔
اپنے الوداعی پیغام میں محمد شامی نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ ان کے لیے محض ایک فارمیٹ نہیں بلکہ زندگی کا انتہائی خاص حصہ رہی ہے۔ اس سفر میں حاصل ہونے والی ہر وکٹ، ہر مشکل، انجری اور واپسی کے تجربے نے انہیں بہت کچھ سکھایا۔
