انڈر 19 ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا انتخاب کرلیا

ایشین کرکٹ کونسل کے انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کا اہم مقابلہ مسقط میں جاری، گزشتہ ایڈیشن کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو 191 رنز سے شکست دی تھی۔

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) انڈر 19 ایشیا کپ کے اہم مقابلے میں بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

گروپ اے اور ٹورنامنٹ کا یہ آٹھواں میچ عمان کے شہر مسقط میں کھیلا جا رہا ہے۔

پاکستانی ٹیم نے ایونٹ میں اپنے پہلے میچ میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو 9 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ سیزن کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو 191 رنز کے بڑے مارجن سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

Back to top button