وزیراعظم شہباز شریف کا ہندو برادری کے نام دیوالی پر خصوصی پیغام

وزیراعظم نے ہندو برادری کو روشنیوں کے تہوار کی مبارک باد دیتے ہوئے امن، صحت، خوشیوں اور خوشحالی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

ملک بھر میں ہندو برادری آج دیوالی کا تہوار روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منا رہی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ہندو برادری کو دیوالی کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ دعا ہے روشنیوں کا یہ تہوار آپ سب کے لیے امن، صحت، خوشیوں اور خوشحالی کا پیغام لے کر آئے۔

دوسری جانب ہندو برادری کے افراد کا کہنا ہے کہ دیوالی روشنیوں کا تہوار ہے اور وہ اسے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منا رہے ہیں۔

Back to top button