ٹرمپ کی یو ایف سی سربراہ ڈینا وائٹ کو وائٹ ہاؤس کا پریس سیکریٹری بنانے کی پیشکش
امریکی صدر نے ڈینا وائٹ کو عہدہ قبول کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ایسے افراد کی ضرورت ہے جو ان کے مؤقف کا بھرپور دفاع کر سکیں، معاونین کے نام بھی تجویز کر دیے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یو ایف سی کے سربراہ ڈینا وائٹ کو وائٹ ہاؤس کے پریس سیکریٹری کا عہدہ سنبھالنے کی پیشکش کر دی ہے۔
ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر جاری بیان میں کہا کہ ڈینا وائٹ ایسے پریس سیکریٹری ثابت ہوں گے جن کا کوئی ثانی نہیں ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں ایسے لوگوں کی ضرورت ہے جو بائیں بازو کے مخالفین کے خلاف ان کا دفاع کر سکیں۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ انہوں نے ڈینا وائٹ سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے ساتھ چند معاونین بھی لے کر آئیں۔ ان میں اسلام ماخاچیف، خبیب نورماگو میدوف، جسٹن گیٹجی، ڈینیئل کورمیئر، امانڈا نونیز اور کیلا ہیرس شامل ہیں۔
ٹرمپ نے اپنے پیغام کے اختتام پر ڈینا وائٹ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ڈینا، براہِ کرم یہ عہدہ قبول کر لیں۔
واضح رہے کہ اکتوبر میں کیٹی زکریا کے مستعفی ہونے کے بعد سے وائٹ ہاؤس میں پریس سیکریٹری کا عہدہ خالی ہے۔
