فلوریڈا کے گورنر ران ڈی سانٹیس کی 2028 کے صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کی تیاری

امریکی اخبار کا دعویٰ ہے کہ ری پبلکن گورنر ران ڈی سانٹیس آئندہ صدارتی انتخاب میں پارٹی کے امیدوار بننا چاہتے ہیں، تاہم انہوں نے اس رپورٹ کو من گھڑت قرار دے دیا۔

امریکی ریاست فلوریڈا کے ری پبلکن گورنر ران ڈی سانٹیس نے ایک بار پھر صدارتی امیدوار بننے کی تیاری شروع کر دی ہے۔

ایک امریکی اخبار کے دعوے کے مطابق ران ڈی سانٹیس 2028 کے صدارتی انتخابات میں ری پبلکن پارٹی کی جانب سے امیدوار بننا چاہتے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فلوریڈا ڈیموکریٹس کی جانب سے نیلے سونامی کو روکنے میں کامیاب رہی ہے اور ڈی سانٹیس اس سیاسی صورت حال سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔

دوسری جانب ران ڈی سانٹیس نے اس خبر کو یکسر من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اخبار کی جانب سے یہ رپورٹ شائع کرنا لوگوں کی توجہ اپنی طرف مبذول کرانے کی کوشش ہے۔

Back to top button