امریکا کو جنگ کے سنگین نتائج سے خبردار کرتے ہیں، محسن رضائی کا بیان
ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ محسن رضائی نے خبردار کیا ہے کہ امریکا نے جنگ شروع کی تو اسے تباہ کن ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا، امریکی قیادت سے متعلق بھی سخت دعوے کر دیے۔

ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ محسن رضائی نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے جنگ شروع کی تو اسے تباہ کن ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔
اپنے بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا نام لیے بغیر محسن رضائی نے کہا کہ امریکا جنگ بھی ہار چکا ہے اور انتخابات بھی۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے شکست تسلیم کر لی ہے، وزیر خارجہ مارکو روبیو عہدہ چھوڑ رہے ہیں، جبکہ امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ کو بھی ملازمت سے برطرف کیا جانے والا ہے۔
محسن رضائی کا مزید کہنا تھا کہ امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کے کمانڈر پوڈکاسٹر بن چکے ہیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ واشنگٹن میں آخر کس تک یہ پیغام پہنچایا جائے کہ جنگ چھیڑنے کا انجام تباہ کن ہوگا؟
