وی آئی پی دورے کے باعث امتحانات ملتوی کرنے پر ڈی سی جہلم عہدے سے فارغ
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سرکاری ہدایات کی خلاف ورزی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر میر رضا کو ہٹانے کا حکم دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وی آئی پی دورے کے باعث امتحانات ملتوی کرنے والے ڈپٹی کمشنر جہلم کو عہدے سے ہٹا دیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے جاری کردہ ہدایات کی خلاف ورزی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری دورے کے دوران عوام، بالخصوص طلبہ کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ڈی سی جہلم میر رضا نے واضح ہدایات کی خلاف ورزی کی، جس پر انہیں عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
