امریکی پابندیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ایران مکمل طور پر تیار ہے: حسین محبی
پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکا تجارتی راستے بند کرکے اور ایرانی معیشت کی ناکہ بندی کرکے اپنے مقاصد حاصل نہیں کرسکتا۔

ترجمان ایرانی پاسدارانِ انقلاب فورس حسین محبی نے کہا ہے کہ ایران نے امریکی پابندیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل تیاری کر رکھی ہے اور امریکا ایرانی معیشت کی ناکہ بندی یا تجارتی راستے بند کرکے اپنے مقاصد حاصل نہیں کرسکتا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حسین محبی کا کہنا ہے کہ ایران اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے، جبکہ امریکا کا آئرن گیٹ منصوبہ محض لفظوں کا کھیل ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا اس منصوبے کے ذریعے ایران پر شدید معاشی دباؤ ڈالنا اور اس کی معیشت کو تباہ کرنا چاہتا ہے، تاہم وہ اپنے ان مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکے گا۔
