کترینہ کیف اور وکی کوشل نے بیٹے وہان کی پہلی تصویر مداحوں کے ساتھ شیئر کردی

دیوالی کے موقع پر بالی ووڈ جوڑی نے ننھے بیٹے کے ساتھ خوبصورت تصویر پوسٹ کرتے ہوئے مداحوں کے لیے محبت اور نیک تمناؤں کا پیغام بھی دیا۔

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل نے اپنے بیٹے وہان کی پہلی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرکے مداحوں کو خوشگوار حیرت میں ڈال دیا۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر دونوں فنکاروں نے مشترکہ پوسٹ کے ذریعے اپنے بیٹے کی پہلی سالگرہ اور دیوالی کے موقع پر اس کی تصویر باضابطہ طور پر مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔

دیوالی کے موقع پر جوڑے نے اپنے ننھے بیٹے کے ساتھ تہوار منانے کی ایک خوبصورت جھلک پیش کی۔ تصویر میں کترینہ کیف اور وکی کوشل اپنے بیٹے وہان کے ہمراہ نظر آرہے ہیں۔

تصویر کے ساتھ کترینہ کیف نے کیپشن میں لکھا کہ یہ ان کی اب تک کی سب سے روشن دیوالی ہے۔ انہوں نے سب کے لیے محبت اور نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

واضح رہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل نے 9 دسمبر 2021ء کو راجستھان کے ایک ریزورٹ میں شاہانہ انداز میں شادی کی تھی۔

شادی کے تقریباً چار سال بعد اس جوڑی کے ہاں پہلے بیٹے وہان کی پیدائش 7 نومبر 2025ء کو ہوئی تھی۔

Back to top button