سٹاک مارکیٹ ہنڈرڈ انڈیکس 72 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

پاکستان سٹاک مارکیٹ 100 انڈیکس 72 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگئی ہے، 100 انڈیکس 1 ہزار 54 پوائنٹس کے اضافے سے 72 ہزار 414 کی بلند ترین سطح تک پہنچ گیا۔ ہنڈرڈ انڈیکس آج بھی ریکارڈ سطح پر رہا ہے، 1 ہزار پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ادھر انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 2 پیسے اضافہ ہوا، 278 روپے 40 پیسے کا ہو گیا۔
