ڈاکوئوں کا پولیس چوکی پر حملہ، دو اہلکار اغوا

ڈاکوئوں کی بڑی تعداد نے گھوٹکی میں پولیس چوکی پر دھاوا بول دیا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو اور ایک پولیس اہلکار  مارا گیا جبکہ دو اہلکاروں کو اغوا کر لیا گیا۔

مسلح ڈاکوؤں نے گھوٹکی کے علاقے آندل سندرانی کی پولیس چوکی نمبر 5 کونشانہ بنایا، چوکی پر حملے کے بعد پولیس نے بھرپور جوابی کارروائی کی، فائرنگ کے بعد  مزید نفری طلب کر لی گئی ہے،مغوی پولیس اہلکاروں کی بازیابی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

Back to top button