ہم کنگز پارٹی نہیں، شیر افضل کو سمجھا دیا ہے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کسی صورت بھی کنگز پارٹی نہیں ہے، شیر افضل کو سمجھا دیا ہے کہ پارٹی معاملات پر پارٹی کے اندر ہی بات کریں۔
بیرسٹر گوہر کے مطابق میں نے شیر افضل مروت کو کہہ دیا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کو کہا گیا کہ اسپیکر پی اے سی چیئرمین نہیں چاہتے؟آپ دوبارہ شیر افضل مروت سے پوچھیں گے تو وہ ایسی بات نہیں کہیں گے، ہم کنگز پارٹی نہیں، نہ ڈکٹیٹر شپ ہے کہ اجارہ داری ہو۔ کور کمیٹی میں 70 ممبر ہیں، ہم مشترکہ فیصلے کرتے ہیں۔
گزشتہ روز شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ ایک ہفتہ قبل پارٹی کے دوست بانی پی ٹی آئی سے ملے، بانیٔ پی ٹی آئی پر پارٹی رہنماؤں نے زور دیا کہ متبادل کا نام دیں۔ بانیٔ پی ٹی آئی کا مجھ پر مکمل اعتماد ہے۔
