کیا کبھی وہ وقت بھی آئیگا جب حکمرانوں کو عوام کی فکر ہوگی

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ کیا کبھی وہ بھی وقت آئے گا جب حکمرانوں کو عوام کی فکر ہوگی، کراچی رجسٹری میں کیس کی سماعت کے دوران ایم این اے رمیش کمار نے تجویز دی کہ کمشنر سے زمین کے رقبے سے متعلق تفصیل طلب کی جائے، آپ زمین سندھ حکومت کے حوالے کر دیں۔
جس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ شہر میں کوئی ایسی عمارت بتا دیں جو سندھ حکومت نے محفوظ رکھی ہو؟ جس کے جواب میں رمیش کمار نے جواب دیا کہ گورنر ہاؤس اور وزیرِاعلیٰ ہاؤس ہیں۔قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ وہاں عوام نہیں جاتے اس لیے صاف ہیں، جو عوامی مقامات ہیں وہ بتائیں کسی کو صاف رکھا ہو ہے،کیا کبھی ایسا وقت بھی آئے گا جب حکمرانوں کو عوام کی فکر ہوگی۔
چیف جسٹس نے کہا کہ پارٹی بدلتے رہتے ہیں، جہاں بھی ہوں ایک پارٹی میں رہیں، آپ کو تو یہ جگہ نہیں دیں گے، کل آپ کچھ اور بنا دیں گے، آج کل بڑا مسئلہ ہوتا ہے، آج کل ہر چیز خبر بن جاتی ہے، ہمارے لائٹ کمنٹس بھی چھاپ دیتے ہیں۔
