ایران-امریکا مفاہمتی یادداشت: کینیڈا کا پاکستان کے کردار کا اعتراف

وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند نے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔ جس میں مشرق وسطیٰ کی صورت حال اور ایران-امریکا مفاہمتی یادداشت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند نے امریکا اور ایران کے درمیان سفارتی رابطوں اور ثالثی کی کوششوں میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہتےہوئے کہاکہ پاکستان کی کوششوں نے دونوں ممالک کے درمیان ہونےوالی مفاہمت میں اہم کردار ادا کیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے جمعہ کو سوئٹزرلینڈ کے مقام برگنسٹاک میں امریکا اور ایران کے درمیان ہونےوالے آئندہ مذاکرات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
پاکستان اور قطر کے کہنے پر مفاہمتی یادداشت کا متن جاری نہیں کیا : امریکی نائب صدر
وزرائے خارجہ نے پاکستان اور کینیڈا کے تعلقات میں مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
