چین کی امریکا-ایران مفاہمتی یادداشت کی مکمل حمایت کا اعلان

چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔
چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے ایران کے سفارتی طرز عمل کو سراہتے ہوئے کہا کہ چین امریکا-ایران معاہدے کے درست اور مکمل نفاذ اور موجودہ چیلنجز کے حل میں کردار ادا کرنے کےلیے تیار ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہاکہ امید ہے توانائی اور اقتصادی شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھےگا،مذاکراتی عمل کے دوران چینی حمایت کے مشکور ہیں، معاہدے کی تمام شقوں پر مکمل عمل درآمد کی ذمہ داری امریکا پر عائد ہوتی ہے۔
ایران-امریکا مفاہمتی یادداشت: کینیڈا کا پاکستان کے کردار کا اعتراف
ایرانی میڈیا کےمطابق دونوں وزرائے خارجہ نے سلامتی کونسل کی جانب سے معاہدے کی حمایت پر بھی اتفاق کیا،ایرانی وزیر خارجہ نے چینی ہم منصب کو معاہدے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
