سپریم کورٹ کے ملازمین کے یوٹیلیٹی الاؤنس میں 100 فیصد اضافہ

 

 

 

چیف جسٹس پاکستان نے سپریم کورٹ کے ملازمین کی یوٹیلیٹی الاؤنس میں 100 فیصد اضافے کی منظوری دے دی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کےمطابق ملازمین کے یوٹیلیٹی الاؤنس میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا،گریڈ ایک سے 6 تک کا الاؤنس 6 ہزار سے بڑھا کر 12 ہزار روپے کر دیا گیا اور گریڈ 7 سے 10 تک کا الاؤنس 8 ہزار سے بڑھاکر 16 ہزار روپے مقرر کر دیا گیا۔

گریڈ 11 سے 15 تک کے ملازمین کا الاؤنس 10 ہزار سے بڑھاکر 20، گریڈ 16 کے افسران کا الاؤنس 12 ہزار سے بڑھاکر 24 ہزار روپے،گریڈ 17 کے افسران کا یوٹیلیٹی الاؤنس 15 ہزار سے بڑھاکر 30 ہزار جب کہ گریڈ 18 کے افسران کا الاؤنس 18 ہزار سے بڑھاکر 36 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔

اسی طرح گریڈ 19 کے افسران کا الاؤنس 21 ہزار سے بڑھاکر 42 ہزار ،گریڈ 20 کے افسران کا الاؤنس 24 ہزار سے بڑھاکر 48 ہزار،گریڈ 21 اور اس سے اوپر کے افسران کا الاؤنس 30 ہزار سے بڑھاکر 60 ہزار کر دیا گیا ہے۔

حکومت نے بجلی بلوں پر عائد ٹیکسز عوام سے کیسے چھپائے؟

نوٹی فیکشن کے مطابق یوٹیلیٹی الاؤنس میں گیس اور بجلی کے اخراجات شامل ہیں،اضافی اخراجات مالیاتی سال 2027-2026 کے منظور شدہ بجٹ سے پورے کیےجائیں گے۔

 

Back to top button