بیرسٹر گوہر کی عمران خان سے مشاورت کے بغیر خیبرپختونخوا کا مکمل بجٹ پیش کرنے کی تصدیق

 

 

 

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے عمران خان سے مشاورت کے بغیر ہی خیبرپختونخوا کا آئندہ مالی سال کا مکمل بجٹ 19 جون کو پیش کرنے کے فیصلے کی تصدیق کردی۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عوامی مفاد اور صوبے کی ترقی کو مدنظر رکھتے ہوئے بجٹ پیش کیا جائےگا،جب کہ صوبے کا سالانہ بجٹ مشیر خزانہ مزمل اسلم پیش کریں گے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی کے تمام ارکان بجٹ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

سپریم کورٹ کے ملازمین کے یوٹیلیٹی الاؤنس میں 100 فیصد اضافہ

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہماری خواہش تھی کہ بجٹ سے قبل عمران خان سے مشاورت کی جائے لیکن اجازت نہیں دی گئی۔

 

Back to top button