نہروں کا معاملہ: سندھ کی درخواست پر مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج طلب

وزیراعظم  شہباز شریف نے صوبائی حکومت کی درخواست پر مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج ہی طلب کرلیا ہے۔

شرجیل میمن نےکہا کہ سی سی آئی کا  اجلاس 2 مئی کو ہونا تھا لیکن حکومت سندھ کی گزارش پر آج شام  وزیر عظم کی زیر صدارت  اسلام آباد میں اجلاس ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کی طرف سے وزیراعلیٰ سندھ سی سی آئی اجلاس میں شرکت کریں گےجبکہ بلاول بھٹو اور وزیر اعظم کی جو بات چیت ہوئی اس کے تحت فیصلہ ہوگا۔

 صدرسےوزیراعلیٰ سندھ کی ملاقات،سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال

 

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سی سی آئی میں آج کینالوں کے معاملےکا فیصلہ ہو جائے گا اور مسئلہ ختم ہوجائے گا، پہلے بھی وفاقی حکومت سےگزارش کی تھی کہ سی سی آئی کی میٹنگ جلدی کرائی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ احتجاج کےباعث راستوں کی بندش سے لوگوں کو بہت زیادہ مسائل تھے،گڈز ٹرانسپورٹ رکی ہوئی ہے، کسانوں اور تاجروں کو نقصان ہورہا تھاجب کہ راستوں کی بندش سےمال مویشی کا کاروبار کرنے والوں کو بہت مشکلات تھیں۔

سینئر وزیرکا کہنا تھا کہ وزیراعظم کےشکر گزار ہیں کہ انہوں نےہمارا مطالبہ منظورکیا،سندھ حکومت ڈائیلاگ پر یقین رکھتی ہے۔

Back to top button