کارلوس براتھ ویٹ نےبابراعظم کی تعریف کردی

ویسٹ انڈیز کے سابق آل راؤنڈر کارلوس براتھ ویٹ نےبابراعظم کی کپتانی کو شاندار قرار دیدیا۔
براتھ ویٹ نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے میچ کے دوران نہایت سمجھداری سے کھیل کی رفتار کو سست کیا اور فیلڈ سیٹنگ میں بروقت تبدیلیوں کے ذریعے ویسٹ انڈین بیٹر روسٹن چیز کو دباؤ میں لے آئے۔
ویسٹ انڈیز کے سابق آل راؤنڈر کارلوس براتھ ویٹ نے مزید کہا کہ بابراعظم کی کی ذہانت سے ترتیب دی گئی فیلڈنگ نے روسٹن چیز کو مسلسل سوچنے پر مجبور کیا جس کے باعث وہ اپنے فطری انداز میں بیٹنگ نہ کر سکے۔ بابر اعظم کی یہ کپتانی اعلیٰ معیار کی تھی اور انہوں نے حالات کے مطابق بہترین فیصلے کیے۔
واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز نے دوسری اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 103 رنز بنالیے ہیں اور اسے 60 رنز کی برتری حاصل ہے۔
