پہلگام واقعہ کیخلاف بولنےپرسونونگم کیخلاف مقدمہ درج

بھارتی گلوکار سونو نگم کو  کنسرٹ کے دوران پہلگام حملے سے متعلق بیان دینا مہنگا پڑگیا، اور ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ 25 اپریل کو بنگلورو میں اس وقت پیش آیا جب ایک کالج میں موسیقی پروگرام ہورہا تھا، اور ایک مداح نے سونو نگم سے فرمائش کی کہ وہ کنڑا زبان میں گانا گائیں۔ گلوکار سونو نگم نے مداح کی فرمائش پر ناراضی کا اظہار کیا اور تبصرہ کیا جسے وہاں پر موجود کئی افراد نے اشتعال انگیز قرار دے دیا۔

سونو نگم کا کہنا تھا کہ ’یہی وجہ ہے جو پہلگام میں ہوا، اور تم لوگ جو کررہے ہو، وہی مسئلہ ہے۔ سونو نگم کے ان الفاظ پر سامعین ورطہ حیرت میں مبتلا ہوگئے، اور اس کے بعد ان کی اس گفتگو کو لے کر سوشل میڈیا پر طوفان برپا ہوگیا۔

لوگوں کی جانب سے سونو نگم پر الزام عائد کیا گیا کہ انہوں نے ایک سادہ درخواست کو دہشتگردی کے واقعے سے جوڑ کر کنڑا بولنے والے افراد کو بدنام کرنے کی کوشش کی۔

Back to top button