کرونا کے 8 ہزار نئے کیس، مزید 27 افراد جاں بحق

ملک بھر میں کرونا کے وار جاری، 24 گھنٹوں کے دوران مزید 27 افراد انتقال کر گئے اور 7963 نئے مریض سامنے آ گئے۔

این سی او سی کے مطابق 70389 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 7963 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے مزید 27 افراد جان کی بازی ہارگئے۔

24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 11.31 فیصد رہی، ملک بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 29219 ہو چکی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 14 لاکھ 10 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

2062 افراد کرونا سے صحتیاب ہونے میں کامیاب ہوگئے، شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد 12 لاکھ 76 ہزار 719 ہو گئی ہے۔

پب جی کی بندش کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

Back to top button