پب جی کی بندش کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

آن لائن گیم پب جی کی بندش کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے، شہری تنویر احمد نے ندیم سرور ایڈوکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی جس میں وفاقی حکومت، پی ٹی اے اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ پاکستان میں پب جی گیم کے منفی اثرات سے کئی ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ لاہور میں پب جی کے استمعال سے 14 سالہ لڑکے نے اپنی ماں اور بہن بھائیوں کو قتل کر دیا۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ پب جی کے استعمال سے نوجوان نسل کی ذہنی صحت اور زندگی کو شدید خطرات لاحق ہو رہے ہیں لیکن پاکستان میں آن لائن کو ریگولیٹ کرنے کے لیے کوئی قانون موجود نہیں ہے۔
پٹرول میں 5.85 روپے مہنگا ہونے کا امکان ہے
جبکہ بھارت میں آن لائن گیمز کو ریگولیٹ کرنے کے لیے باقاعدہ قوانین وضع کیے گئے ہیں، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ آن لائن گیم پب جی پر فوری پابندی عائد کرنے کا حکم دے۔
