پٹرول میں 5.85 روپے مہنگا ہونے کا امکان ہے

یکم فروری سے ہائی سپیڈ ڈیزل 10.72 روپے اور پٹرول کی قیمت میں 5.85 روپے اضافے کا امکان ہے۔
یکم فروری سے ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 10.72 روپے اور پٹرول کی قیمت میں5.85 روپے فی لیٹر اضافہ جبکہ مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے اضافہ متوقع ہے۔
لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 9.17 روپے جبکہ فرنس آئل کی قیمت میں فی ٹن 8 ہزار 648 روپے اضافے کا امکان ہے۔
کرونا کے 8 ہزار نئے کیس، مزید 27 افراد جاں بحق
یورپ اور مشرق وسطی کی کشیدہ صورت حال کے باعث اس وقت خام تیل کی قیمت 90 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی اور لامحالہ اس کا اثر پاکستانی مارکیٹ پر پڑے گا۔
