انڈر 19 ورلڈ کپ:پاکستان کو کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا سے شکست

آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست سے دوچار کر دیا۔

کینگروز نے 119 سکور کی فتح کے ساتھ سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی، 277کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم 35.1 اوورز میں 157 رنز پر آئوٹ ہو گئی، مہران ممتاز نے سب سے زیادہ 29رنز بنائے۔

قبل ازیں آسٹریلیا نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹ پر 276 رنز سکور کیے، ٹیوگ ویلی 71، کورے ملر 64،کیمبل کیلوے 47 اورکپتان کوپر کونولی 33 رنز بناکر نمایاں رہے، قاسم اکرم نے 40 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں، اویس علی نے 2پلیئرز کو میدان بدر کیا۔

پی ایس ایل7: زلمی کے ہاتھوں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست

Back to top button