ویڈیو مذاق میں بنائی، غلطی تسلیم کرتی ہوں

معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے منی لانڈرنگ کے حوالے سے بنائی گئی اپنی ویڈیو پر معافی مانگ لی، اور کہا کہ یہ ویڈیو مذاق میں بنائی تھی، ایف آئی اے کو کیا حق ہے کہ میرے ذاتی دستاویزات میڈیا کو دے۔
منی لانڈرنگ کیس میں ملوث ٹک ٹاکر حریم شاہ نے نجی چینل کو لندن میں انٹرویو کے دوران کہا کہ مجھے اپنے اکاؤنٹس منجمد ہونے سے متعلق خبروں کا میڈیا کے ذریعے پتہ چلا، ایف آئی اے کو کیا حق ہے کہ میرے ذاتی دستاویزات میڈیا کو دے۔
حریم شاہ نے کہا اگر میرے اکاؤنٹس منجمد کرنے ہیں تو ثبوت بھی دینے ہوں گے، پاکستان جاکر ہر ادارے کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے تیار ہوں، خطروں کی کھلاڑی ہوں، خائف ہونے والی نہیں ہوں، میری تمام آمدنی قانونی اور میراسارا ریکارڈ شفاف ہے۔
احد رضا میر سجل کے ساتھ کام کرنے سے بھی انکاری
تاہم حریم شاہ کے پاکستان میں دو بینک اکاؤنٹس ہیں اور دونوں ان کے اصل نام فضا حسین کے نام سے بنائے گئے، ایف آئی اے نے چند روز قبل حریم شاہ کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کیلئے دونوں بینکوں کے ہیڈ کمپلائز کو خط لکھے تھے۔
