حکومت سے دوبارہ مذاکرات کے لیے چیئرمین پی ٹی آئی اور بیرسٹر سیف متحرک

پی ٹی آئی نے حکومت کیساتھ دوبارہ  مذاکرات شروع کرنےکی کوششیں ایک بار پھر تیز کردیں ۔

پارٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ پی ٹی آئی اورحکومت کےدرمیان مذاکرات شروع کرنے کی کاوشیں جاری ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور بیرسٹر سیف مذاکرات کےلیے سرگرم ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ پاک بھارت کشیدگی کے باعث پی ٹی آئی اور حکومت کےدرمیان مذاکراتی عمل رک گیا تھا۔

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نےاس حوالے سے بتایا کہ پی ٹی آئی کی فی الحال کسی سے باضابطہ مذاکرات نہیں ہو رہےتاہم بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کیلئےکاوشیں جاری ہیں۔

عمران خان کا پولی گراف ٹیسٹ کرنے کی کوشش ان کی توہین ہے، پی ٹی آئی رہنما

 

یاد رہےکہ بیرسٹر سیف نے دو روز قبل بھی رات دیر گئےاڈیالہ جیل میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی تھی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ملاقات میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نےبیرسٹر سیف کو حکومت کے ساتھ مذاکرات کا عمل آگے بڑھانے کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کی تھیں۔

Back to top button