وزیراعلیٰ پنجاب اگلے ماہ چین کا سرکاری دورہ کریں گی
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کمیونسٹ پارٹی کی دعوت پر اگلے ماہ چین کا8 روزہ سرکاری دورہ کریں گی۔
مریم نواز کمیونسٹ پارٹی کی دعوت پر چین کادورہ کرنےوالی پہلی خاتون وزیراعلیٰ ہوں گی، دورے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی ،میڈیکل ،انڈسٹری،سموگ اورموسمیاتی تبدیلی کےامور پر باہمی اشتراک کارکا جائزہ لیا جائے گا۔
چین کی حکمران جماعت کمیونسٹ پارٹی کےڈیپارٹمنٹ آف سینٹرل کمیٹی کی طرف سے دیئے گئے باضابطہ دعوت نامےمیں گہرے باہمی مراسم اوردوستی کے فروغ اوردونوں ممالک کے درمیان تعاون اور تعلقات کو مزید وسیع کرنےکی خواہش کا اظہار بھی کیا گیا۔
مریم نواز دارالحکومت بیجنگ، شنگھائی اور گوانگ ڈونگ کےدورے کریں گی، دورے میں صوبہ پنجاب اورچین کے نجی شعبوں کےدرمیان کاروباری اور تجارتی روابط پر بھی غور کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کودورے کےدوران چین کی ترقی کے ماڈل، گورننس کے نظام اور دوطرفہ تعاون کے فروغ سےبھی آگاہ کیاجائےگا جبکہ چین کےنمایاں قائدین اوراہم حکومتی رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گی۔
واضح رہے کہ چین کےوزیراعظم لی چیانگ اکتوبرمیں ہونےوالےشنگھائی تعاون کےسربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے4روزہ دورے پراسلام آبادآئےتھے،یہ کسی بھی چینی وزیراعظم کا11 سال بعدپاکستان کا پہلا دورہ تھا۔