بلوچستان میں ایڈز کےمریضوں کی تعداد میں اضافہ

بلوچستان میں ایڈزکےمریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا اور 462 نئے کیس رجسٹرڈ ہوگئے۔

ڈائریکٹرایڈز کنٹرول پروگرام بلوچستان ڈاکٹرذوالفقارعلی نے پریس کانفرنس کی اور بتایاکہ بلوچستان میں ایڈز کےمریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ462نئے کیس رجسٹرڈ ہوئے اور ایڈز کنٹرول پروگرام کے تحت رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد2823 ہوگئی۔

ان کا کہنا تھاکہ گزشتہ سال ایڈز کے2361 مریض رجسٹرتھے،ایڈز سے متاثرہ594 خواتین،99 بچے اور47 ٹرانس جینڈررجسٹرڈ ہیں۔

ڈاکٹرذوالفقار کےمطابق بلوچستان میں ایڈزکے مریضوں کی تعداد تقریباً9 ہزار تک ہوسکتی ہے۔

Back to top button