گستاخانہ بیانات پر چین کی بھی بھارت پر تنقید

بھارتیہ جنتا ٌپارٹی کے رہنمائوں کے پیغمبرِ اسلام کے بارے میں نازیبا بیانات دینے پر چین نے بھی ہندو انتہا پسند بھارتی حکومت پر تنقید کی ہے۔

ملک ریاض نے عمران کو کتنے ارب کی زمین رشوت دی؟

ترجمان چینی وزارتِ خارجہ کے نے پیر کو پریس کانفرنس میں کہا کہ انا اور نسلی و مذہبی امتیاز کو ختم کرنا، اپنے اور دوسروں کے درمیان فرق کو سمجھنا اور تہذیبوں کے درمیان امن و مکالمت کو فروغ دینا انتہائی اہم ہے۔

انکا کہنا تھا کہ پیغمبرِ اسلام کے بارے میں نازیبا بیانات کی وجہ سے نریندر مودی کی حکومت نے بھارت میں جو صورتِ حال پیدا کی ہے امید ہے اُس میں جلد بہتری آجائے گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں گستاخانہ بیانات کے خلاف مختلف شہروں میں احتجاج کرنے والے 300 سے زائد افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے اور ان کے خلاف مقدمات بھی درج کر لیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کی مرکزی ترجمان نوپور شرما نے ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی کی تھی جس کے خلاف بھارت سمیت دنیا بھر کے مسلمان سراپا احتجاج ہیں۔

Back to top button