فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 142800 روپے ہوگئی

عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 31 ڈالر کی کمی سے 1858 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کو فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت میں بالترتیب 650 روپے اور 557 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب میں بڑے بریک تھرو کا امکان
بین الاقوامی مارکیٹ میں اضافےکے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 142800 روپے ہوگئی اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 122428روپے ہوگئی۔
سونے کی قیمتوں کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1540روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے1320روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
