آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان نے بھارت کو پچھاڑ دیا

پاکستان نے آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بھارت کو پچھاڑ دیا ہے۔
ملتان میں کھیلی گئی سیریز میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کلین سوئپ کے بعد پاکستان کی ون ڈے رینکنگ میں بہتری آ گئی ہے۔
بشریٰ بی بی کی سہیلی فرح خان نے کہاں سے کتنا مال بنایا؟
گزشتہ روز پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں 53 رنز سے شکست دیکر کلین سوئپ کیا تھا۔
انٹرنیشنل کرکٹ بورڈ کی جانب سے تازہ ترین ون ڈے رینکنگ جاری کی گئی ہے جس میں پاکستان نے بھارت سے چوتھی پوزیشن چھین لی ہے اور گرین شرٹس 106 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر آگئی ہے۔
خیال رہے کہ ون ڈے رینکنگ میں نیوزی لینڈ کا پہلا نمبر ہے جبکہ انگلینڈ دوسرے اور آسٹریلیا تیسرے نمبر پر ہے۔
