مودی سےچین اورامریکہ ناراض،عالمی تنہائی کاشکارہوگیا

مودی سرکارکےدنیاکی2بڑی طاقتوں چین اور امریکہ سے ناراضگی کے بعد بھارت عالمی تنہائی کاشکارہوگیاہے۔

امریکی جریدے ’نیو یارک ٹائمز‘ کے مطابق 2014 میں بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی نے چین کے صدر شی جن پنگ کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا، مگر اسی دوران چینی فوجیوں نے بھارتی سرحد پر جھڑپ شروع کر دی۔ یہ واقعہ مودی کے لیے نہ صرف سفارتی شرمندگی کا باعث بنا بلکہ انہیں سخت سردی والے علاقوں میں بھارتی فوج کو جنگی حالت میں تعینات رکھنا پڑا، جس کا ملکی معیشت پر گہرا اثر پڑا۔

چند برس بعد، مودی نے امریکا کے ساتھ تعلقات میں غیر معمولی گرمجوشی پیدا کی اور سیاسی ساکھ کو داؤ پر لگا کر تعلقات کو نئی سمت دینے کی کوشش کی۔ اپنی پہلی وزارتِ عظمیٰ کے دوران انہوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اس قدر قریبی تعلقات قائم کیے کہ پروٹوکول توڑ کر ہیوسٹن کے ایک بھرے اسٹیڈیم میں ٹرمپ کی دوبارہ انتخابی مہم میں شریک ہوئے۔

امریکا کے ساتھ بڑھتی قربت پر مودی کا اعتماد اس وقت مزید بڑھا جب سابق بائیڈن انتظامیہ نے اس جماعتی اقدام کو نظر انداز کرتے ہوئے تعلقات کو وسعت دینا جاری رکھا، کیونکہ واشنگٹن کے نزدیک بھارت چین کے خلاف ایک اہم اتحادی سمجھا جاتا ہے۔ گزشتہ برس مودی نے امریکی کانگریس کے مشترکہ اجلاس میں امریکا اور بھارت کو ’اے آئی‘ سے تشبیہ دی۔

تاہم، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک عوامی اقدام نے مودی کو شدید دھچکا پہنچایا۔ ٹرمپ نے روسی تیل کی خریداری کا حوالہ دیتے ہوئے بھارت پر 50 فیصد کا بھاری ٹیرف عائد کر دیا اور بھارتی معیشت کو "مردہ” قرار دیا۔ اس کے ساتھ ساتھ، رواں سال کے آغاز میں پاک۔بھارت تنازع حل کرنے کی کوشش کے دوران پاکستانی قیادت کو برابری کی حیثیت دینے سے بھارتی عوام مزید برہم ہو گئے۔

یہ صورتحال بھارت کو اس مقام پر لے آئی جہاں اسے اپنی طاقت کی حقیقی حدود پر غور کرنا پڑ رہا ہے، حالانکہ وہ ایک وسیع اور ترقی پذیر معیشت رکھتا ہے۔ مودی نے حالیہ دنوں میں اعتراف کیا کہ تجارتی تنازع پر انہیں ذاتی سیاسی نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔

اس دوران بیجنگ کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کی کوششیں تیز ہو گئی ہیں، اور مودی سات برس بعد رواں ماہ کے آخر میں چین کا دورہ کرنے والے ہیں، تاہم سرحدی جھڑپوں اور پاکستان کے ساتھ عسکری کشیدگی میں چین کی حالیہ حمایت کے باعث فضا اب بھی کشیدہ ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please disable the adblocker to support us!