بینکوں کو  پہلےمرحلے میں 71ہزارسےزائد حج درخواستیں موصول

 حج 2026 کے لیے بینکوں کو پہلے مرحلے میں 71 ہزار سے زیادہ درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔

وزارتِ مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق حج درخواستوں کی وصولی کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے۔ آن لائن پورٹل اور نامزد بینکوں کے ذریعے جمع کرائی گئی درخواستوں کی تعداد 71 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ اخراجات کی پہلی قسط کے ساتھ درخواستوں کی وصولی 11 سے 16 اگست تک جاری رہے گی۔ دوسرے مرحلے میں وہ غیر رجسٹرڈ عازمین بھی درخواست دے سکیں گے جو پہلے مرحلے میں شامل نہیں تھے۔

وزارت کے مطابق بیرونِ ملک مقیم پاکستانی بھی اپنے قریبی عزیز کے ذریعے نامزد بینک میں حج درخواست جمع کرا سکتے ہیں، جبکہ میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ وہ وطن واپسی پر جمع کرائیں گے۔

ترجمان نے کہا کہ جیسے ہی کوٹہ مکمل ہوگا، حج درخواستوں کی وصولی روکنے کا باضابطہ اعلان کر دیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please disable the adblocker to support us!