گورنر کاایک بارپھرعلی امین گنڈاپورکی حکومت گرانےکاعندیہ

گورنرخیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورنےایک بارپھروزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی حکومت کوتحریک انصاف سےگرانےکاعندیہ دیدیا۔
خیبرپختونخوا میں ایک بار پھر تحریکِ عدم اعتماد کی بازگشت سنائی دینے لگی ہے، گورنر فیصل کریم کنڈی نےکہا کہ وہ کسی حکومت کو گرانے کے حامی نہیں، تاہم اگر ایوان میں ہمارا ایک بھی رکن زیادہ ہوا تو ہم تحریکِ عدم اعتماد پیش کریں گے۔ ان کے مطابق خدشہ ہے کہ پی ٹی آئی خود ہی وزیراعلیٰ کے خلاف یہ قدم اٹھا سکتی ہے۔
فیصل کنڈی نے کہا کہ صوبے میں امن قائم رکھنے والے ہر کردار کے ساتھ کھڑے ہیں، اور پی ٹی آئی کو عدالتوں سے ہی ریلیف لینا چاہیے کیونکہ انہیں کسی قسم کا این آر او نہیں ملے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ ماضی میں این آر او دینے سے انکار کرتے تھے، آج خود این آر او کے خواہاں ہیں۔ 9 مئی کے واقعات کے ذمہ داروں کو سزا دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے گورنر نے کہا کہ جزا و سزا کا نظام درست کیے بغیر ملک کا نظام درست نہیں ہو سکتا۔
