چینی اداکار کی ٹی وی شو کے دوران وگ اترگئی

 چینی معروف اداکار چن ژے یوآن کی وِگ ایک ٹی وی شو کے دوران گر گئی، جس کی ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فلم انڈسٹری میں اداکاروں کا بہتر لُکس برقرار رکھنے کے لیے وِگ کا استعمال عام ہے، مگر شو کے دوران اس طرح وِگ اتر جانا سب کو حیران کر گیا۔

حالیہ وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار چن ژے یوآن کی وِگ گرنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین قہقہے لگانے لگے۔

یہ واقعہ چینی شو ’کیپ رننگ‘ میں پیش آیا، جہاں وہ اپنے آنے والے ڈرامے کی تشہیر کے لیے کاسٹ کے ہمراہ موجود تھے۔

شو کے ایک گیم میں ہارنے کے بعد، سزا کے طور پر مخالف ٹیم کے ایک اداکار نے چن ژے یوآن کے سر پر پانی کی بالٹی انڈیل دی۔

جیسے ہی پانی ڈالا گیا، ان کی وِگ فوراً اڑ کر زمین پر جا گری، جس پر شو کی پوری ٹیم بےاختیار ہنسنے لگی۔

Back to top button