بھارتی پروازوں کیلئےپاکستانی فضائی حدود کی بندش میں 1ماہ کی توسیع

پاکستان نے بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی۔
پاکستان نے بھارتی پروازوں کے لیے اپنی فضائی حدود مزید ایک ماہ تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں نیا نوٹم جاری کردیا گیا ہے۔
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق بھارتی طیاروں پر پاکستانی فضائی حدود کے استعمال کی پابندی اب 23 ستمبر تک برقرار رہے گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ فضائی حدود کی بندش میں یہ توسیع بھارتی پروازوں پر مکمل طور پر لاگو ہوگی۔
یاد رہے کہ پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود 23 اپریل سے بند کر رکھی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس پابندی کے باعث بھارتی سرکاری و نجی ایئرلائنز کو اب تک 65 ارب روپے سے زائد کا مالی نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔
